ایلون مسک نے ٹرمپ پر انتہائی سنگین الزام عائد کر دیا
واشنگٹن (اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ) معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر سنگین الزام لگایا ہے ۔۔۔
انکا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا نام’’ ایپسٹین فائلز‘‘ میں موجود ہے ، اسی لیے حکومت ان فائلوں کو عوام کے سامنے نہیں لا رہی۔ایپسٹین فائلز کیا ہیں؟یہ فائلز مشہور کاروباری شخصیت جیفری ایپسٹین سے متعلق سرکاری دستاویزات ہیں۔ ایپسٹین پر الزام تھا کہ وہ امیر اور بااثر افراد کیلئے کم عمر لڑکیوں کا انتظام کرتا تھا۔ ان فائلوں میں ان تمام لوگوں کے نام شامل ہو سکتے ہیں جو اس کے ساتھ رابطے میں تھے یا اسکے کام میں شامل تھے ۔ایلون مسک نے ایکس پر لکھا وقت آ گیا ہے بڑا انکشاف کرنے کا۔ ٹرمپ ایپسٹین فائلز میں شامل ہیں تاہم انہوں نے اس الزام کیلئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی تنقید سے بہت حیران اور مایوس ہوا۔ بجٹ بل پر مسک کی تنقید سے بھی مایوسی ہوئی ۔ ایلون مسک اور میرے درمیان بہت اچھا تعلق تھا، نہیں جانتا کہ آگے بھی ایسا ہی رہے گا یا نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسک نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کو ناشکری قرار دے دیا اور کہا میرے بغیر صدر ٹرمپ الیکشن ہار جاتے ۔ادھر ٹرمپ اور الیکٹرک کار کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے درمیان اختلافات بڑھنے پر جمعرات کو ٹیسلا کے حصص 15 فیصد سے زیادہ گر گئے ، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔