وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر2روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے
جدہ(دنیانیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر2روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔۔
جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا ،وہ عید الاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے اور سعودی ولی عہد سے عید ملیں گے ،ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ پر اہم گفتگو ہوگی۔ شہباز شریف حالیہ پاک بھارت تنازع کو کم کرنے میں تعمیری کردار پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے ، اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورہ سعودی عرب کے دوران ان کے ہمراہ موجود ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ شامل ہیں۔