مذاکرات کی ناکامی سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرینگے ، اسرائیل کی امریکا کو یقین دہانی
یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے امریکا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا۔۔۔
جب تک کہ امریکی صدر ٹرمپ اس بات کا عندیہ نہ دیں کہ تہران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو چکے ،امریکی ویب سائٹ نے دو اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے کہا اسرائیل نے اپنے امریکی ہم منصبوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو کسی فوجی کارروائی کے ذریعے حیران نہیں کرے گا۔اسرائیلی عہدیداروں کے مطابق یہ پیغام امریکا کو گزشتہ ہفتے واشنگٹن کے دورے کے دوران پہنچایا گیا۔ وفد میں اسرائیل کے وزیر برائے تزویراتی امور رون دیرمر، موساد کے سربراہ اور قومی سلامتی کے مشیر شامل تھے ۔