لاس اینجلس مظاہرے ، مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز تعینات

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے لاس اینجلس میں حالات پر قابو پانے کیلئے مزید 2 ہزار نیشنل گارڈز سمیت700 میرینز کو بھی تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف لاس اینجلس میں پانچویں روز بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں لاکھوں غیر ملکی اور لاطینی باشندے رہائش پذیر ہیں ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے لیے ٹرمپ کی دستخطی مہم کے اچانک تیز ہونے اور کام کی جگہوں پر چھاپے مارنے سے بدامنی پھیلی ۔ دوسری جانب ٹرمپ نے فوج بھیجنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا اگر فوج نہ بھیجی ہو تی تو لاس اینجلس جل گیا ہوتا ، خوبصورت اور عظیم شہر زمین بوس ہو جاتا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلیوں میں ہونے والی بدامنی سے لاس اینجلس کو حالیہ جنگل کی آگ جیسا ہی خطرہ لاحق کیا تھا جس نے شہر کے تمام محلوں کو تباہ کر دیا تھا۔