کینیڈا:جی 7ممالک کی کانفرنس میں مودی کو دعوت ، سکھ برادری 14جون کو مظاہرہ کریگی

کینیڈا:جی 7ممالک کی کانفرنس میں مودی کو دعوت ، سکھ برادری 14جون کو مظاہرہ کریگی

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں مقیم سکھ کمیونٹی کی متعدد تنظیمیں جی 7ممالک کی کانفرنس میں مودی کو دعوت دینے کے خلاف دارالحکومت اٹاوا میں 14 جون کو پارلیمنٹ بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ کمیونٹی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی جانب سے نریندر مودی کو مدعو کرنے پر سراپا احتجاج ہے ۔ سکھ تنظیموں نے ارکان پارلیمنٹ کو کھلا خط لکھا ہے کہ بھارتی حکام کی کینیڈین شہری ہر دیپ سنگھ نِجر کے قتل میں ملوث ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ، اس لیے مودی کو دعوت دینے کی کھلے عام مخالفت کی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں