دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو اسٹیشن کا سنگ بنیاد

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں دنیا کے سب سے بلند میٹرو سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سنگ بنیاد رکھا، یہ میٹرو سٹیشن 74 میٹر بلند ہوگا جس کی تعمیر 2029 میں مکمل ہوگی۔۔۔
منصوبے کی مجموعی لاگت 43 کھرب روپے سے زائد ہوگی۔یہ بلند ترین میٹرو سٹیشن دبئی میٹرو کے تیسرے 30 کلومیٹر طویل بلیو لائن ٹریک کا حصّہ ہے ۔دبئی کریک کو عبور کرنے کیلئے بلیو لائن کا 1.3 کلو میٹر طویل پل بھی بنایا جائے گا۔بلیو لائن دبئی کریک کے اوپر تعمیر ہونے والا پہلا میٹرو ٹریک ہوگا جو 9 علاقوں کو جوڑے گا۔