عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ رواں ہفتے ناروے میں ملاقات کرینگے

اوسلو(اے ایف پی)ناروے نے کہا ہے کہ ایران، شام، سعودی عرب، مصر اور عمان کے وزرائے خارجہ رواں ہفتے ناروے میں ایک سالانہ امن فورم میں ملاقات کریں گے۔۔۔
وزارت خارجہ نے بیان میں کہا یہ فورم ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب کئی بڑی جنگیں اور تنازعات جاری ہیں ، بڑھتی ہوئی پولرائزیشن، نئے اتحاد اور بڑی طاقتوں کے درمیان رقابتیں ہیں،انہوں نے کہا دوسری چیزوں کے علاوہ جنگ بندی، امن کی کوششوں اور دنیا میں تنازعات کے حل پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔