روس یوکرین کا جنگ میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کی تبادلہ
کیف(اے ایف پی )روس نے جنگ کے دوران ہلاک ہونیوالے 1212 فوجیوں کی لاشیں یوکرین کے حوالے کر دیں ۔
یوکرین نے 27 روسی فوجیوں کی لاشیں ماسکو کے حوالے کیں ،دونوں ملکوں نے شدید زخمی اور بیمار قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا ہے جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا۔ لاشوں کا یہ تبادلہ استنبول میں طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے ۔ یوکرین کی ایجنسی نے تصدیق کی کہ لاشوں کی واپسی مکمل ہو گئی ہے ۔ ہلاک شدہ 6ہزارسے زائد فوجیوں کی لاشوں کی واپسی کا معاہدہ استنبول مذاکرات میں طے پایا تھا،کریملن نے 27 روسی فوجیوں کی لاشوں کی واپسی کی تصدیق کی ہے ۔