مقبوضہ کشمیر:مزید جائیدادیں ضبط، انتظامیہ کیخلاف مظاہرے

مقبوضہ کشمیر:مزید جائیدادیں ضبط، انتظامیہ کیخلاف مظاہرے

نئی دہلی،جموں ،سرینگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر انتظامیہ نے بانہال اور ہندواڑہ کے علاقوں میں مزید تین کشمیریوں کی باغات کی اراضی اور۔۔

 کئی دکانیں ضبط کر لیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جائیدادوں کی ضبطی کشمیریوں کو ان کے ہی وطن میں اجنبی بنانے اور ضبط شدہئیدادیں غیر کشمیریوں کو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے مذموم بھارتی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ادھر پلوامہ اور گاندربل اضلاع میں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ۔ پلوامہ قصبے کے مکینوں نے علاقے میں صفائی ستھرائی  کی ناقص صورتحال کے خلاف احتجاج کیا جبکہ گاندربل میں لوگ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے غلط استعمال پر سڑکوں پر نکل آئے ۔نئی دہلی ہائیکورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی طرف سے ایک جھوٹے مقدمے میں دائر درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔شبیر احمد شاہ نے ٹرائل کورٹ کے 7 جولائی 2023 کے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے کہا بھارت فوجی جارحیت اور جابرانہ قوانین کے ذریعے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔ کشمیریوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا ، آزادی کا مطالبہ جاری رکھیں گے ، کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں