نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ ،بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کردی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران میں نطنز کی ایٹمی تنصیب تباہ کر دی گئی ۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بیان دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ نطنز میں زمین سے اوپر ایران کا افزودگی کا پلانٹ تباہ کیا جا چکا ہے ، اسرائیل نے ایران میں فردو میں توانائی کی افزودگی کے پلانٹ اوراصفہان کا پلانٹ پربھی حملہ کیا ۔