ایران پر اسرائیلی حملے میں کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی:برطانیہ

ایران پر اسرائیلی حملے میں کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی:برطانیہ

لندن (این این آئی )برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے میں برطانیہ نے کوئی فوجی مدد فراہم نہیں کی۔۔

 اور نہ ہی ایرانی جوابی ڈرون حملوں   کو روکنے میں کوئی کردار ادا کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن صورتحال کو مزید بگاڑنے کے بجائے سفارتی حل تلاش کرنا ضروری ہے ۔ٹین ڈائوننگ سٹریٹ کے مطابق سٹارمر نے ایران کے جوہری پروگرام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا مگر ساتھ ہی خطے کے استحکام کیلئے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا، وزیراعظم کے ترجمان نے تصدیق کی کہ برطانیہ نے اسرائیلی حملوں میں کوئی شرکت نہیں کی اور برطانوی فضائیہ نے بھی ایران کے جوابی ڈرون حملوں کو روکنے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں