امریکا میں فوجی تنصیبات پر سکیورٹی سخت

 امریکا میں فوجی تنصیبات  پر سکیورٹی سخت

واشنگٹن (رائٹرز)امریکا نے اپنی تمام فوجی تنصیبات پر سکیورٹی بڑھا دی ہے ۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ۔۔

جب اسرائیل نے ایران  پر دوسرے دن بھی حملے کیے ۔امریکی ناردرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی میں اضافہ دنیا بھر کے حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ جو لوگ فوجی تنصیبات پر آئیں گے انہیں اندر جانے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور سخت چیکنگ ہوگی۔کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فی الحال کسی خاص خطرے کی اطلاع نہیں ملی لیکن حفاظتی اقدامات احتیاط کے طور پر کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں