امریکی ریاست منیسوٹا میں سابق سٹیٹ ہاؤس سپیکر شوہر سمیت قتل

امریکی ریاست منیسوٹا میں سابق سٹیٹ ہاؤس سپیکر شوہر سمیت قتل

واشنگٹن (دنیا مانیٹرنگ،اے ایف پی)امریکی ریاست منیسوٹا میں سابق اسٹیٹ ہاؤس ڈیموکریٹ سپیکر میلیسا ہارٹ مین اور ۔۔

انکے شوہر قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق میلیسا ہارٹمین اور انکے شوہرمارک کو منیاپولس میں گھر میں گولیاں ماری گئیں۔ریاست منیسوٹا کے ڈیموکریٹ سینیٹر جان ہوفمین اور انکی اہلیہ ییویتے بھی ایک اور قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے حملہ آور پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا، مشتبہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔گورنر منیسوٹا ٹم والز نے کہا میلیسا اور انکے شوہر کے قتل کے پیچھے سیاسی محرکات ہیں ۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کی 79 ویں سالگرہ پر غیر معمولی فوجی پریڈ سے قبل ہفتے کو ہزاروں مظاہرین نے ملک بھر میں انکی پالیسیوں کیخلاف ریلیاں نکالیں ،منیسوٹا کے ریاستی حکام نے شہریوں سے کہا وہ نام نہاد ’’نو کنگز‘‘ تحریک کے احتجاج میں شرکت نہ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں