ٹیکساس میں سیلاب سے 10 افراد ہلاک ،4 لاپتا

واشنگٹن(اے ایف پی)جنوبی امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور۔۔
4 لا پتا ہو گئے ۔مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں شدید بارشیں ہوئیں ، سڑکوں پر سیلاب کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں ۔سان انتونیو فائر ڈیپارٹمنٹ نے کہا کم از کم چارمتاثرین کی تلاش جاری ہے ۔