جنوبی افریقا :سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 86 ہو گئی

جنوبی افریقا :سیلاب سے مرنے  والوں کی تعداد 86 ہو گئی

جوہانسبرگ(اے ایف پی)جنوبی افریقا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 86 ہو گئی۔محکمہ پولیس کے وزیر سینزو مچونو نے کہا مشرقی کیپ میں شدید بارشوں اور۔۔

 تیز ہواؤں کے بعد سیلاب کا پانی چار میٹر سے زیادہ اونچائی تک پہنچ گیا ہے ،ہزاروں گھر، سڑکیں، صحت وتعلیم کے ادارے تباہ ہوگئے ۔صدر سیرل رامافوسا نے متاثرہ صوبے کے دورے کے دوران کہا تباہ کن آفت موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں