کسی بھی مسلم ملک پراسرائیلی حملے کیخلاف مسلمان متحد ہوجائیں:یمنی حوثی لیڈر

 کسی بھی مسلم ملک پراسرائیلی  حملے کیخلاف مسلمان متحد  ہوجائیں:یمنی حوثی لیڈر

صنعاء (این این آئی)یمن کی انصار اللہ تحریک (یمنی حوثیوں) کے سربراہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔

عبدالمالک الحوثی نے ٹیلی ویژن تقریر میں ایرانی قیادت اور عوام سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا دنیا بھر کے مسلمانوں کا حقیقی مفاد اسی میں ہے کہ وہ کسی بھی مسلمان ملک پر اسرائیلی دشمن کے حملے کیخلاف جدوجہد میں بھرپور حمایت کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں