ایران نے موساد کے 2ایجنٹ گرفتارکرلئے ، اسرائیل کا 2 ایرانی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ

ایران نے موساد کے 2ایجنٹ  گرفتارکرلئے ، اسرائیل کا 2 ایرانی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ

تہران (نیوزایجنسیاں)ایران نے کہا ہے کہ اس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ارکان ہیں جبکہ اسرائیل نے بھی ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی ٰکیا ہے ۔

 ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے نے گزشتہ روز رپورٹ کیا کہ موساد کے ارکان کی گرفتاریاں صوبہ البرز میں عمل میں آئیں، جہاں یہ افراد دھماکا خیز مواد اور الیکٹرانک آلات تیار کر رہے تھے ۔ گرفتار افراد سے دھماکا خیز مواد، ڈیجیٹل آلات اور دیگر حساس اشیا بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان افراد نے اسرائیلی کمانڈوز اور ڈرونز کو ایران کے اندر پہنچانے میں مدد کی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں