ٹرمپ کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے روکنے کیلئے بل پیش

 ٹرمپ کو ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے روکنے کیلئے بل پیش

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں ) امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر ٹِم کین نے ایک نیا بل پیش کیا ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے روکنا ہے۔۔۔

  جب تک کہ کانگریس (پارلیمنٹ) اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے ۔ٹم کین کا کہنا ہے کہ صرف کانگریس کو جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار ہے ، صدر کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا ایران سے جنگ میں شامل ہونا ملک کے مفاد میں نہیں، جب تک یہ واقعی ضروری نہ ہو۔یہ بل ایسے وقت پر آیا ہے جب اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ، خدشہ ہے کہ امریکا بھی اس تنازع میں کھنچ جائے گا۔ٹم کین 2020 میں بھی ایسا بل لا چکے ہیں، جو کانگریس سے منظور تو ہو گیا تھا، لیکن صدر ٹرمپ نے ویٹو کر دیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں