بھارت :برطانوی لڑاکا طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،پائلٹ کا طیارہ چھوڑنے سے انکار ،پاس کرسی لگا کر بیٹھا رہا

بھارت :برطانوی لڑاکا طیارے کی  ہنگامی لینڈنگ،پائلٹ کا طیارہ  چھوڑنے سے انکار ،پاس کرسی لگا کر بیٹھا رہا

نئی دہلی (آئی این پی)برطانیہ کے جدید ترین ایف 35 بی لڑاکا طیارے نے ہفتے کی شب ایندھن کی کمی پربھارتی ریاست کیرالہ کے۔۔۔

 ترواننتاپورم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ،پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔طیارے سے اترنے کے بعد پائلٹ مائیک نے دور جانے سے منع کرتے ہوئے جہازکے ساتھ ہی بیٹھنے کیلئے کرسی طلب کی اورساتھ لگاکر بیٹھارہا تاہم بھارتی فضائیہ کے اہلکار کے اصرار پرکچھ دیر پائلٹ اہلکاروں کے ساتھ ائیرپورٹ کے اند ر گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں