ایران اور عراق میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی جاری

تہران(آئی این پی)ایران اورعراق میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے ، سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے گروپ میں 450 پاکستانی زائرین کو ایران سے پاکستان واپس لایا گیا۔۔۔
یہ زائرین زیارات کیلئے ایران گئے تھے اور اسرائیل ایران جنگ
سے وہاں پھنس گئے ۔دوسرے گروپ میں 70 پاکستانی شہری واپس آئے ہیں،جن میں مزدور اور روزگار کے سلسلے میں ایران گئے افراد شامل ہیں۔ تیسرے گروپ میں 150 پاکستانی طلبا ایران سے پاکستان پہنچے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے باقی ماندہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں اور حکومت اس ضمن میں مسلسل رابطے میں ہے ۔عراق سے بھی گزشتہ روز خصوصی پروازوں کے ذریعے 268 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان مطابق کراچی اور اسلام آباد کیلئے عراق کے شہر بصرہ سے دو پروازیں بحفاظت پاکستان پہنچ گئیں۔ اتوار کوبھی 180 پاکستانی شہریوں نے تفتان بارڈر کراس کیا جن میں 168 زائرین اور بارہ تاجر شامل تھے ۔