ایرانی حکومت گرانے کی کوشش بڑی غلطی ہوگی:فرانسیسی صدر

اوٹاوا(اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے صدر میکخواں نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کو گرانے کی کوئی بھی کوشش بڑی غلطی ہوگی۔۔۔
امریکا نے ایران کو جوہری مذاکرات اور اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش کی ہے ،اب دنیا ایران کے جواب کی منتظر ہے ۔ فرانسیسی صدر نے ایران کی حکومت کو زبردستی گرانے کی کسی بھی کوشش کو اسٹریٹجک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی کوششیں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہا اگر ایران نے امریکا کی پیشکش کو قبول کرلیا تو مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ ہموار ہوجائے گی۔