غزہ:امداد کے منتظر افرادپر ٹینکوں کی گولہ باری ،74شہید

غزہ:امداد کے منتظر افرادپر ٹینکوں کی گولہ باری ،74شہید

غزہ (اے ایف پی،رائٹرز)غزہ کی شہری دفاع کی ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے منگل کو خان یونس میں امداد کی تقسیم کے مقام کے قریب جمع ہونے والے کم از کم 74 افراد کو شہید کر دیا۔

شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ 200 سے زائد لوگ زخمی  ہوئے ،انہوں نے کہا جب ہزاروں فلسطینی صبح کے وقت ایک خیراتی امدادی مرکز میں آٹا لینے کے لیے جمع ہوئے تو اس دوران اسرائیلی ڈرونز نے شہریوں پر فائرنگ کی۔ چند منٹ بعد اسرائیلی ٹینکوں نے شہریوں پر کئی گولے داغے ، جس سے بڑی تعداد میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ۔ حملے کے بعد خان یونس کی سڑکوں پر لاشوں کے انبار لگ گئے ، زخمیوں اور شہدا کو ناصر میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے ۔ایک شہری نے رائٹرز کو بتایا کہ اچانک انہوں نے ہمیں آگے بڑھنے دیا، سب کو ایک جگہ جمع کر دیا، اور پھر ٹینک کے گولے گرنے لگے ۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے بچوں کے لیے خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں فلسطینیوں کے چیتھڑے اُڑ رہے ہیں۔ زخمیوں کو رکشوں اور گدھا گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال لایا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں