نطنز جوہری سائٹ کے سینٹری فیوج ہالز کو براہ راست نقصان پہنچا:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

نطنز جوہری سائٹ کے سینٹری  فیوج ہالز کو براہ راست نقصان  پہنچا:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی نگران ایجنسی( آئی اے ای اے ) نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے ایران میں نطنز کی یورینیم کی افزودگی کرنے والی تنصیب گاہ کے زیر زمین سینٹری فیوج ہالز کو براہ راست نقصان پہنچا ۔

جمعے کے حملوں کے بعد حاصل کردہ ہائی ریزولیوشن سیٹلائٹ تصاویر کے مسلسل تجزیے کی بنیاد پر اس ایجنسی نے ایسے شواہد کی نشاندہی کی ہے جو نطنز میں زیر زمین افزودگی ہالز پر براہ راست اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ اس سے قبل نطنز کی زمین پر قائم کردہ ایک افزودگی تنصیب گاہ اور بجلی فراہم کرنے والے آلات کی تباہی کی تصدیق ہو چکی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں