یوکرین پر روسی حملے ، 15 افراد ہلاک، 136 زخمی

یوکرین پر روسی حملے ، 15 افراد ہلاک، 136 زخمی

کیف (اے ایف پی)روسی فوج کی جانب سے یوکرینی دارالحکومت اور جنوبی صوبے زپور یزہیا پر حملوں میں 15 افراد ہلاک اور 136 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

حملے کے باعث کیف میں نو منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی، یوکرین نے آج بدھ کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے ۔یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے 27 مقامات کو نشانہ بنایا جس سے رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور اہم انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روسی حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے ۔روسی وزارت دفاع نے کہا حملوں میں یوکرین کی فوج اور اس کے صنعتی کمپلیکس کو نشانہ بنایا ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں