شہبازاورمجھ میں کوئی فرق نہیں ہم ایک ہیں:نواز شریف

شہبازاورمجھ میں کوئی فرق نہیں ہم ایک ہیں:نواز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔

لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں انہوں نے کہا حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے ، ایران کیخلاف جارحیت ہورہی ہے ، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے ۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کیلئے ہے ، مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کوملکرکام کرنا چاہیے ۔ نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس روانہ ہونگے ، انہوں نے دو ہفتے برطانیہ میں قیام کیا، نواز شریف کا چیک اپ جاری رہا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں