اسرائیل ایران کشیدگی، کئی ممالک کا شہریوں کے انخلا کا اعلان،فضائی آپریشن شروع

ابو ظہبی (نیوز ایجنسیاں )اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کے انخلا کا اعلان کیا ہے ۔
پولینڈ اور سلوواکیہ نے اردن اور قبرص کے ذریعے اسرائیل سے اپنے شہریوں اور دیگر یورپی یونین ممالک کے باشندوں کو نکالنے کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دیا ۔ براتسلاوا کی وزارت خارجہ و یورپی امور نے گزشتہ روز بتایا کہ پہلی پرواز کے ذریعے 73 افراد کو دارالحکومت منتقل کیا گیا، جن میں 30 سلوواک شہری اور 43 دیگر یورپی ممالک کے شہری شامل تھے ۔جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو فوری طور پر چھوڑ دیں۔