عرب ممالک ایران اسرائیل جنگ تماشائی کی طرح دیکھ رہے :برطانوی اخبار

عرب ممالک ایران اسرائیل جنگ  تماشائی کی طرح دیکھ رہے :برطانوی اخبار

لندن (نیوز ایجنسیاں )برطانوی اخبار نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو عرب ممالک کے لیے نیا تجربہ قرار دے دیا۔۔

 رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کی جنگ کو عرب ممالک اب ایک تماشائی کی طرح دیکھ رہے ہیں، اسرائیل نے ایران کے سکیورٹی نظام میں گھس کر اسے کمزور کیا جو عرب دنیا کیلئے حیران کن ہے ، قطری ٹی وی ایران کے حق میں رپورٹنگ کر رہا ہے جبکہ سعودی میڈیا محتاط ہے ۔عرب سوشل میڈیا پر جنگ کو تفریح کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ایران کی حمایت کے بغیر بشار حکومت شام میں 10 سال تک جنگ نہیں لڑ سکتی تھی، اسرائیل کا قریبی اتحادی ہونے کے باوجود یو اے ای اس کی بڑھتی طاقت سے پریشان ہے ۔دوسری جانب برطانوی میڈیا ایران اسرائیل تنازع پر ٹرمپ کے متضاد اور بدلتے بیانات پر برس پڑا،برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر امن کا نوبیل انعام جیتنے کی خواہش کے باوجود دباؤ میں آکر ایرانی قیادت کوسنگین دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں