آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہاز محتاط ایران کے پانیوں سے گریز کی ہدایت

آبنائے ہرمز کے قریب تجارتی جہاز محتاط  ایران کے پانیوں سے گریز کی ہدایت

لندن (رائٹرز)اسرائیل اور ایران کشیدگی کے بڑھتے خدشات پرتجارتی بحری جہازوں کو ایران کے پانیوں، خاص طور پر آبنائے ہرمز کے۔۔

 آس پاس سے دور رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ شپنگ ذرائع کے مطابق بیشتر جہاز اب عمان کے ساحل کے قریب سفر کر رہے ہیں تاکہ خطرات سے بچا جا سکے ۔ایران ماضی میں مغربی دباؤ کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دیتا رہا ہے ، جو عالمی تجارت، بالخصوص تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے ۔ اگر یہ آبنائے بند ہوتی ہے تو عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے ۔حالیہ دنوں میں جو جہاز آبنائے ہرمز کی سمت جا رہے ہیں، وہ زیادہ تر اپنا راستہ عمان کے ساحل کے قریب سے طے کر رہے ہیں تاکہ ایران کے پانیوں میں داخل ہونے سے بچا جا سکے ۔ خلیج عمان جو 320 کلومیٹر چوڑی بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے اور اسکی سرحدیں عمان، ایران، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سے ملتی ہیں۔تاہم آبنائے ہرمز کے اندر داخلہ ناگزیر ہے کیونکہ اس کا سب سے تنگ حصہ صرف 33 کلومیٹر چوڑا ہے جہاں دونوں سمتوں کے لیے دو دو کلومیٹر کی علیحدہ شپنگ لینز بنائی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں