امریکا میں ٹک ٹاک پرپابندی کی تاریخ میں مزید 90دن کی توسیع

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ میں تیسری بار توسیع کردی ۔۔
،وائٹ ہاؤس نے اس امرکی تصدیق کردی ہے ۔پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ٹک ٹاک کو جاری رکھنے اور چلانے کیلئے رواں ہفتے ایک اضافی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے ،صدرٹرمپ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ٹک ٹاک کو بند نہیں ہونا چاہئے تاہم اس کیلئے قانونی طور پر مستقل راستہ نکالنا ہوگا ۔