برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دماغ ٹھنڈا رکھنے کا مشورہ دے دیا۔۔
، مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے بارے میں نشریاتی اداروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ متحارب فریق پیچھے ہٹیں، محاذ آرائی کسی کے مفاد میں نہیں، ہم سب، بشمول برطانیہ، ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں بہت فکر مند ہیں اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو بھی تسلیم کرتے ہیں لیکن غزہ میں پھیلنے والے تنازع سے بچنے اور معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی میں کمی کی ضرورت ہے ۔