ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کیلئے تمام ضروری سامان موجود،ترجمان وائٹ ہائوس

ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کیلئے تمام  ضروری سامان موجود،ترجمان وائٹ ہائوس

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی ) ترجمان وائٹ ہاؤس نےکہا ہے کہ ایران کے پاس ایٹم بم بنانے کیلئے تمام ضروری سامان موجود ہے ۔میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ایران کو ایٹم بم بنانے کیلئے صرف رہبرِاعلیٰ کے ایک فیصلے کی ضرورت ہے ۔۔

 ایٹمی ہتھیار کی تیاری مکمل ہونے میں چند ہفتے لگیں گے ۔ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اگلے دوہفتے میں ایران سے متعلق فیصلہ کریں گے ان کا کہنا ہے ایران معاہدہ کرے ورنہ نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے ، چین کی ایران جنگ میں فوجی مداخلت کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔دوسری جانب ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر حملے کے لیے امریکی انتظامیہ میں بحث جاری ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکا کو اس وقت ہی حملہ کرنا چاہیے جب بنکر بسٹر بم فردو پلانٹ کو مکمل تباہ کرسکے ۔ امریکی دفاعی حکام کے مطابق فردو پلانٹ تباہ کرنے کیلئے صرف ایک ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار کافی ہوسکتا ہے ۔اسرائیلی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے فردو پلانٹ زمین کے نیچے 300 فٹ گہرائی میں ہے ، تباہ کرنے کیلئے پہلے روایتی بموں سے زمین کو نرم کرنا پڑے گا ۔ اس کے بعد بی ٹو بمبار کے ذریعے ٹیکٹیکل جوہری حملہ کرنا پڑے گا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں