روس اور انڈونیشیا کا سٹراٹیجک شراکت داری معاہدے پر دستخط
سینٹ پیٹرزبرگ (اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے جمعرات کو سینٹ پیٹرزبرگ میں روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کے بعد روس کے ساتھ سٹراٹیجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر دستخط کیے ۔
یہ معاہدہ ایسے وقت ہوا ہے جب انڈونیشیا برکس گروپ میں ایک مکمل رکن کے طور پر داخل ہوچکا ۔ سوبیانتو نے برکس کا رکن بننے میں مدد کرنے پر روسی صدر کا شکریہ ادا کیا۔پرابوو سوبیانتو نے کہادونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات، تکنیکی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ ہمارا رشتہ پھر سے مضبوط ہو رہا ۔پیوٹن نے انڈونیشیا کو ایشیا بحرالکاہل میں روس کا ایک اہم شراکت دار قرار دیا۔