ایران، فرانس کا مذاکرات تیز کرنے پر اتفاق

ایران، فرانس کا مذاکرات  تیز کرنے پر اتفاق

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے کہا ہے کہ انہیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے فون کال موصول ہوئی۔۔۔

جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔میکخواں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، میرا واضح مطالبہ ہے : ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے اور یہ ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے پرامن عزائم کی مکمل یقین دہانی کرائے ۔مجھے یقین ہے کہ جنگ سے نکلنے اور مزید خطرات سے بچنے کا راستہ موجود ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں