اسرائیل کی ایرانی میزائل روکنے کی شرح 90 سے کم ہوکر 65 فیصد پر آگئی

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سینئر انٹیلی جنس اہلکار نے این بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں سے صرف 65 فیصد کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام روک سکا۔۔۔
جو کہ ایک دن پہلے تقریباً 90 فیصد میزائل روک رہا تھا۔اسرائیل کے سابق اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار جو اب بھی روزانہ حکومتی بریفنگ میں شریک ہوتے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی بہت جدید میزائل موجود ہیں، اور وہ ان کا استعمال کر رہا ہے ۔یہ اہلکار معلومات کی حساسیت کی وجہ سے عوامی طور پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے پچھلے چند دنوں میں داغے گئے تیز رفتار میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل کو ان کے اہداف کے قریب پہنچنے سے پہلے تیاری کا کم وقت ملا۔