بانی ٹیلی گرام کا جائیداد اپنے 100 سے زائد بچوں میں تقسیم کرنیکا اعلان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں مقیم ٹیلی گرام کے بانی اور سی ای او پاؤل دوروف نے کہا ان کی وفات کے بعد ساری دولت ان کے 100 سے زائد بچوں میں تقسیم کی جائے گی۔
ایک انٹرویو میں 40 سالہ روسی نژاد ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر پاؤل دوروف نے کہا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی وصیت تیار کی ہے اور وہ اپنے تمام بچوں کو یکساں حقوق دینا چاہتے ہیں چاہے وہ قدرتی عمل سے پیدا ہوئے ہوں یا سپرم ڈونیشن کے ذریعے ۔پائول دوروف کے مطابق ان کے مختلف خواتین سے چھ بچے ہیں جبکہ 15 برس میں سپرم عطیہ کرنے سے درجنوں دیگر بچوں کا جنم بھی ہوا ہے جو ان کی وراثت میں شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب میرے بچے ہیں اور سب کو یکساں حقوق حاصل ہوں گے ، میں نہیں چاہتا کہ میری وفات کے بعد یہ آپس میں لڑائی کریں۔