تیونس کے جلاوطن سابق صدر منصف مرزوقی کو 22 سال قید

تیونس کے جلاوطن سابق صدر  منصف مرزوقی کو 22 سال قید

تیونس(اے ایف پی،دنیا مانیٹرنگ )تیونس کی ایک عدالت نے جلاوطن سابق صدر منصف مرزوقی کو غیر حاضری میں دہشت گردی سے متعلق جرائم پر 22 سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

ان کے سابق مشیر عمید دائمی اور نیشنل بار کے سابق سربراہ عبدالرزاق کیلانی سمیت چار دیگر افراد کو بھی 22سال قید کی سزا سنائی گئی۔۔تیونس کے تیسرے صدر کے طور پر 2011 سے 2014 تک خدمات انجام دینے والے مرزوقی نے ایک بیان میں کہا یہ فیصلہ غیر حقیقی ہے ۔یہ ان فیصلوں کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جس میں تیونس کے چند بہترین آدمیوں کو نشانہ بنایا گیا ،دنیا میں ملک کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں