برازیل :گرم ہوا کے غبارے کو حادثہ، 8 افراد ہلاک

 برازیل :گرم ہوا کے غبارے  کو حادثہ، 8 افراد ہلاک

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کی جنوبی ریاست سانتا کیٹارینا میں ہفتے کی صبح ایک گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔۔۔

جس میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب غبارے کو پرواز کے دوران آگ لگ گئی اور وہ فضا سے زمین پر گر گیا۔ریاستی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ پریا گراندے نامی شہر میں پیش آیا، جہاں غبارہ آگ پکڑنے کے بعد زمین سے ٹکرا گیا، جس میں 21 افراد سوار تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں