حوثیوں کا ایران پر امریکی حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

 حوثیوں کا ایران پر امریکی حملے  کی صورت میں امریکی بحری  جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان

صنعاء(آن لائن)یمن کے حوثی باغیوں نے ایران پر امریکی حملے کی صورت میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں کے فوجی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر واشنگٹن اسرائیل کے ایران پر حملوں میں ملوث ہوا تو یمن کے حوثی باغی بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے ۔خیال رہے مئی میں امریکا اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا جس میں دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو نشانہ نہ بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں