امریکی حملوں کے باوجود ایران کے پاس افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود :مشیر خامنہ ای
تہران (اے ایف پی)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر نے اتوار کو کہا کہ امریکا کی جانب سے اہم ایٹمی تنصیبات پر حملوں کے باوجود ایران کے پاس افزودہ یورینیم کا ذخیرہ موجود ہے ۔
علی شمخانی نے ایکس پر کہا، چاہے جوہری تنصیبات تباہ بھی ہو جائیں، کھیل ختم نہیں ہوا، افزودہ مواد، مقامی علم اور سیاسی عزم موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب سیاسی اور عملی پہل ا س فریق کے پاس ہے جو ہوشیاری سے چلے ، اندھا دھند حملوں سے بچے ، حیران کن اقدامات جاری رہیں گے ۔