امریکا نے ایران کو حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی:ایرانی میڈیا کا دعویٰ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی میڈیا نے ایک سیاسی شخصیت کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہامریکا نے جوہری تنصیبات پر حملے کی ایران کو پیشگی اطلاع دیدی تھی۔
میڈیا کے مطابق ایک سینئر ایرانی سیاسی شخصیت نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کو خفیہ طور پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا صرف 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ایرانی سیاسی شخصیت کے مطابق امریکی حملوں کی پیشگی اطلاع پر ایرانی حکام نے تیزی کے ساتھ تینوں جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیئم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔