ایک مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ :روس

 ایک مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے  کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ :روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک )روسی نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری میدیدیوو نے کہا ہے کہ کئی ممالک ایران کو ایٹمی ہتھیار دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا امریکی حملوں کا الٹا اثر ہوا ، معاملہ یورینیم کی افزودگی  سے بڑھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کی جانب جائے گا۔قبل ازیں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک خود مختار ریاست پر میزائل اور بم حملے کرنا ایک غیر ذمہ دارانہ فیصلہ ہے ، اس فیصلے کی کوئی بھی دلیل پیش کی جائے ، یہ بین الاقوامی قانون، یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں