عمان :نئے ہجری سال کی خوشی میں 29 جون کو چھٹی کا اعلان
مسقط(این این آئی)سلطنت عمان میں 29 جون کو نئے ہجری سال 1447ھ اور نبی کریم ؐ کی ہجرت کی یادگار کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کیلئے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وزارت محنت نے بیان میں کہا کہ ماہ محرم کا چاند دیکھنے کا اعلان متعلقہ ادارے بعد میں کریں گے ۔وزارت نے کہا اگر کسی ادارے کی نوعیت ایسی ہو جس کے تحت ملازمین کو اس دن کام پر بلایا جائے ، تو ادارے ملازمین سے باہمی رضامندی کے تحت کام لے سکتے ہیں بشرطیکہ انہیں اس تعطیل کا معقول معاوضہ دیا جائے ۔