ٹرمپ نے نئی جنگ چھیڑ دی، نوبل انعام نہیں جیت سکتے :سابق روسی صدر
ماسکو(آئی این پی )روس کی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین اور سابق روسی صدر دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملہ کر کے امریکا کے لیے ایک نئی جنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔
انہوں نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر لکھا ٹرمپ امن پسند صدر کے طور پر آئے تھے ،ایران پر حملے کو کامیابی قرار دینے کے بعد ٹرمپ نوبل امن انعام نہیں جیت سکیں گے ۔