ایران کا یورینیم کی افزودگی کو جاری رکھنے کا اعلان

ایران کا یورینیم کی افزودگی  کو جاری رکھنے کا اعلان

تہران (نیوزایجنسیاں )ایران نے پرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اعلان کیا ہے کہ تہران اقوامِ متحدہ کے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلا ؤکے معاہدے (این پی ٹی) کا پابند رکن بنا رہے گا۔مجید تخت روانچی نے کہا کہ ایران این پی ٹی کے دائرہ کار میں پرامن مقاصد اور توانائی کی ضروریات کے لئے یورینیم کی افزودگی جاری رکھے گا۔امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے ، جس کی ایران بارہا تردید کر چکا ہے ۔مجید تخت روانچی نے کہا کہ جب ایران پر حملے ہو رہے ہوں تو مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم صرف برائے نام مذاکرات نہیں کرتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں