ایرانی حکومت ملک کو عظیم بنانے میں ناکام تو نظام تبدیل کیوں نہ ہو؟امریکی صدر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات سے انکار کرتا ہے تو ایرانی عوام کو اپنی حکومت کا تختہ الٹ دینا چاہیے۔
تاہم وائٹ ہاؤس کا کہناہے کہ امریکی صدر اب بھی سفارتی حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ایرانی حکومت پرامن سفارتی حل کی طرف آنے سے انکار کرتی ہے ، جس میں امریکی صدر اب بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس میں شامل ہونے کے خواہاں ہیں، تو ایرانی عوام اس انتہائی پرتشدد حکومت سے ، جو دہائیوں سے ان پر ظلم کر رہی ہے ، اقتدار کیوں نہ چھین لیں؟۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پیغا م میں کہاہے کہ رجیم چینج کی اصطلاح کا استعمال سیاسی طور پر درست نہیں سمجھا جاتا، ایرانی حکومت ملک کو دوبارہ عظیم بنانے میں ناکام ہے تو پھر نظام کی تبدیلی کیوں نہ ہو؟۔