ظہران ممدانی میئر بنے تو نیویارک کو فنڈز نہیں دیں گے ، ٹرمپ کی دھمکی
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر بنے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز نہیں دئیے جائیں گے ۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ممدانی ایک خالص کمیونسٹ ہے ، یہ نیویارک کے لیے بہت برا ہو گا۔ اگر ممدانی جیت گئے تو ان کو کو صحیح کام کرنا پڑے گا، ورنہ نیویارک کو کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔خیال رہے نیویارک شہر کے میئر کے انتخاب کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے پرائمری انتخابات میں وہ باقاعدہ امیدوار منتخب ہو گئے ہیں ۔اگر نومبر 2025میں وہ کامیاب ہوئے تو نیو یارک کے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی میئر ہوں گے ۔