اسرائیل سے جنگ کے بعد خامنہ ای پہلی بار منظرِ عام پر آ گئے

اسرائیل سے جنگ کے بعد  خامنہ ای پہلی بار منظرِ عام پر آ گئے

تہران (اے ایف پی)ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای ہفتے کو پہلی بار عوام میں نظر آئے ، یہ ان کی اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی عوامی مقام پر موجودگی تھی۔

سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی ویڈیو میں خامنہ ای کو ایک مسجد میں نمازیوں کو سلام کرتے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔خامنہ ای نے پچھلے ہفتے ایک پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام جاری کیا تھا، لیکن وہ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد سے اب تک براہ راست منظر عام پر نہیں آئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں