ٹیکساس :سیلاب سے ہلاکتیں 27 تک جا پہنچیں، درجنوں بچیاں لاپتا

ہیوسٹن (اے ایف پی)امریکی ریاست ٹیکساس کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے 27 افراد کی جان لے لی ، جب کہ ایک گرلز سمر کیمپ سے تعلق رکھنے والی 20 سے زائد بچیاں اب بھی لاپتا ہیں۔
امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا نے پریس کانفرنس میں بتایا گرلز سمر کیمپ سے وابستہ تقریباً 23 بچیاں اب تک لاپتا ہیں۔