حماس جنگ بندی پر آمادہ ،جھڑپیں رکاوٹ نہیں بنیں گی:ٹرمپ

حماس جنگ بندی پر آمادہ ،جھڑپیں رکاوٹ نہیں بنیں گی:ٹرمپ

غزہ ،واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا حماس اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہا حماس جنگ بندی کیلئے مذاکرات پر آمادہ ہے ، حالیہ جھڑپیں رکاوٹ نہیں بنیں گی۔

علاوہ ازیں  اسرائیلی وزیراعظم نے بھی ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا ۔ یہ اعلان انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ عشائیے کے دوران کیا ،نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے کہا ہے کہ منگل کو اسرائیلی حملوں میں 29 افراد شہید اور 90سے زائد زخمی ہوگئے ۔سول ڈیفنس کے ترجمان محمود بسال کے مطابق کئی خواتین اور 9بچے بھی اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ۔ دوسری جانب شمالی غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک اورکئی شدید زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی فوج نے اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین افراد شہید اور چھ زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کا ہدف حماس کاایک مجاہد تھا۔علاوہ ازیںیمن کے حوثی باغیوں کے حملے میں بحرِ احمر میں کارگو جہاز ایٹرنیٹی پر حملے کے دوران دو افراد ہلاک ہو گئے ،ادھر یمن کے حوثیوں نے پیر کو بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر حملہ کرنے اور اسے سمندر میں غرق کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملے سے پہلے بحری جہاز کے کپتان کو رفتار کم کرنے کا انتباہ دیا گیا۔بعد ازاں حوثیوں کی جانب سے جہاز پر موٹر بوٹس سے حملہ کیا گیا جس بعد بحریہ کے اہلکاروں نے جہاز پر قبضہ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق جہاز کے عملے میں سے 21 فلپائنی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں