بھارت: 2ہزار355ایکس اکاؤنٹس بلاک، عالمی میڈیاکو تشویش
نئی دہلی(اے ایف پی)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے بھارتی حکومت کی جانب سے 2ہزار355 اکاؤنٹس جن میں رائٹرز کے دو بین الاقوامی نیوز اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، بلاک کرنے کے حکم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
بھارتی وزارت الیکٹرانکس نے ایک گھنٹے کے اندر کارروائی کا تقاضا کیا تھا ،بلاک کیے گئے اکاؤنٹس کو مزید اطلاع تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم کئی اکاؤنٹس چند گھنٹوں میں بحال کر دئیے گئے ۔ ایکس نے کہا کہ حکومت کی اس کارروائی سے آزادی اظہار اور پریس کی آزادی کو خطرہ ہے ۔ بھارت میں میڈیا پر سنسرشپ اور انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ کمپنی نے متاثرہ صارفین کو قانونی چارہ جوئی کی ترغیب دی ہے ۔